شہزادے کی عید

امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک مرتبہ عید کے دن اپنے شہزادے کو پرانی قمیص پہنے دیکھا تو رو پڑے، بیٹے نے عر ض کی:پیارے اباجان! کیوں رو رہے ہیں ؟

فرمایا:میرے لال ! مجھے اندیشہ کہ آج عید کے دن جب لڑکے تمہیں اس پرانی قمیص میں دیکھیں تو کہیں تمہارا دل نہ ٹوٹ جائے! بیٹے نے جواباً عرض کیا: دل تو اُس کا ٹوٹے جو رضائے الہی عزوجل کے کام ناکام رہا ہویا جس نے ماں یا باپ کی نافرمانی کی ہو، مجھے امید ہے کہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی رضا مندی کے طفیل اللہ عزوجل بھی مجھ سے راضی ہو جائے گا۔یہ سن کر حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے شہزادے کو گلے لگایا اور اس کیلئے دعا فرمائی۔ (مکاشفۃ القلوب ص ۳۰۸ ملخصاً) اللہ رب العزت عزوجل کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ آمین بجاه النبي الأمين صلى اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: