ابوعبیدہ بن الجراح

آپ کا نام عامر ،کنیت ابوعبیدہ اور لقب امین الامت تھا، والد کا نام عبداللہ تھا مگر آپ دادا کی طرف منسوب ہو کر ابن الجراح کے نام سے مشہور ہوۓ ۔ جب آفتاب رسالت طلوع ہوا، اس وقت آپ کی عم تقر یب ستائیس سال تھی.

اور آپ حضرت ابوبکر صدیق باغ ماموت پر حلقہ بگوش اسلام ہوۓ تھے۔ جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ پہنچنے کے بعد بھی مشرکین قریش نے مسلمانوں کو سکون سے بیٹھنے نہ دیا تو رمضان المبارک کہ ھ میں مسلمان مجبور ہو کر بدر میں کفار کے مقابل صف آراء ہوۓ ، حضرت ابوعبیدہ بھی اس معرکہ میں نہایت شجاعت و جانبازی کے ساتھ سرگرم پیکار ہوۓ ۔ آپ کے والد عبداللہ جو کفار کی طرف سے لڑنے آۓ تھے ۔قبول اسلام کی وجہ سے آپ کے سخت دشمن بن گئے تھے۔ انہوں نے آپ کو تاک تاک کر نشانہ بنانا یا مگر آپ نے ہر باران سے درگز رفرمایا ۔ لیکن جب دیکھا کہ وہ باز نہیں آ رہے ہیں تو پھرایک ہی وار سے ان کا کام تمام کر دیا۔ غزوہ احد میں بھی آپ حضور اکرم کے ساتھ ثابت قدم رہے ۔اس غزوہ میں عبداللہ بن قمیہ کے حملہ سے آپ کا چہرہ اقدس زخمی ہو گیا اور زرہ کی دوکڑیاں رخسار مبارک میں گھس گئیں ۔ جس سے آنحضرت ” کو سخت تکلیف تھی ۔ حضرت ابوعبیدہ نے ان کڑیوں کو دانتوں سے پکڑ کر کھینچا جس سے ان کے اپنے دودانت شہید ہوگئے ۔ملے ۔ جمادی الاخر 9 ھ میں ذات السلاسل کے معرکے میں جب عمرو بن العاص نے در باہر رسالت مآب کمک بھیجنے کی درخواست کی ، تو آنحضرت نے حضرت ابوعبیدہ ” کو علیہ وعلم مرحمت فرما کر دوسومجاہدین کے ساتھ بھیجا۔

اور اس فوج میں حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق ” جیسے جلیل القدرصحابہ “ بھی تھے۔اب قدرتی طور پر امامت اور پہ سالاری کی بحث پیدا ہوگئی ، ظاہر ہے کہ حضرت ابوعبیدہ کی موجودگی میں حضرت عمرو بن العاص کو اس شرف گردی کا استحقاق نہ تھا تا ہم حضرت ابوعبیدہ نے سرتسلیم خم کیا اور جس مقصد کے لیے گئے تھے، اسے بحسن وخوبی انجام دینے کے بعد مد میندواپس آئے ۔رجب 8 ھ آپ نے حضرت ابوعبید و کوتین سومجاہدین کا سردار بنا کر قریشی قافلوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے نیز قبیلہ جہینہ پر حملہ کرنے کے لیے سیف ابحر کی طرف روانہ فرمایا۔ اس لشکر میں حضرت عمر اور حضرت جابر بن عبداللہ بھی شامل تھے۔اس سال رمضان المبارک میں مکہ فتح ہوا، پھر نین اور طائف کے معر کے وقوع میں آۓ ، جن میں حضرت ابوعبیدہ نہایت جانبازی کے ساتھ پیش پیش رہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: